اسلام آباد / کراچی: روس سے آنے والے تیل کی جہاز سے آف لوڈنگ اور اسٹوریج ڈسچارجنگ کا عمل جاری ہے جب کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔
ذرائع وزارت پٹرولیم کے مطابق روسی تیل کی ادائیگی چینی کرنسی میں کی گئی، عمان بندر گاہ پر روس سے آنے والے بڑے جہاز جس میں سے 45 ہزار ٹن کا ایک جہاز پاکستان پہنچ چکا ہے جبکہ باقی رہ جانے والے تیل کا دوسرا جہاز آئندہ چند دنوں میں پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ دو ہفتوں میں روسی تیل مارکیٹ میں آ جائیگا،روس سے ابتدائی طور پر ایک لاکھ بیرل کا معاہدہ ہوا ہے، پہلی کھیپ کے نتائج کے بعد سات لاکھ بیرل تیل پاکستان آئیگا، روسی تیل سے قیمتوں سے ریلیف کے اثرات یکم جولائی تک آنے کا امکان ہے۔
0 Comments