ی وی چینلز اپنے طور پر عمران خان کی تقاریر نشر نہیں کر رہے


 پیمرا کی جانب سے عمران خان کی درخواست پر جمع کروائے گئے جواب میں  کہا گیا کہ ٹی وی چینلز اپنے طور پر عمران خان کی تقاریر نشر نہیں کر رہے۔ کسی کو عمران خان کی تقاریر نشرکرنے سے نہیں روکا۔عدالت نے عمران خان کے وکیل کو پیمرا کے جواب کا جواب داخل کرانے کی ہدایت کر دی

عمران خان کی جانب سے عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی کا نوٹفیکیشن معطل کردیا تھا۔ عدالتی احکامات کے باوجود چئیرمین پی ٹی آئی کی تقاریر کو نشر ہونے سے روکا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں عدالتی فیصلے پر عمل در آمد کروایا جائے۔

Post a Comment

0 Comments