پشاور: نیب خیبر پختونخوا نے ضم شدہ اضلاع میں کرپشن کے الزام میں پاک پی ڈبلیو ڈی کے 19 افسروں سمیت 31 ملزمان کے خلاف ایک ارب 9 کروڑ 80 لاکھ روپے کا ریفرنس دائر کردیا۔
ضم شدہ اضلاع خیبر، باجوڑ اور مہمند میں ایس ڈی جیز کے منصوبوں میں بڑے پیمانے پر غبن کا انکشاف ہوا ہے، غیر قانونی ٹھیکوں اور کرپشن کے الزام میں نیب نے تحقیقات مکمل کرکے پاک پی ڈبلیو ڈی کے 19 افسران سمیت 31 ملزمان کے خلاف احتساب عدالت میں 1098 ملین روپے کا ریفرنس دائر کردیا۔
0 Comments