موبائل فونز کے آئی ایم ای آئی نمبرز تبدیل کرنے کے ماہر نوجوان پکڑے گئے


 لاہور میں چوری اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں چھینے گئے موبائل فونز کے آئی ایم ای آئی نمبرز تبدیل کرنے کے ماہر دو نوجوان پکڑے گئے۔ 1500 روپے کے عوض نمبرز بدلنے والے ملزمان کے تانے بانے شہر کی بڑی موبائل مارکیٹس سے جاملے۔

شہر کی معروف موبائل مارکیٹس اور کاروباری مراکز سے جڑے نوجوان سافٹ وئیرز اور جدید ڈیوائسز کی مدد سے موبائل فونز کے ای ایم آئی نمبر بدلنے لگے۔ سی آئی اے پولیس نے دو لڑکوں کی گرفتاری کے بعد تفتیش کا دائرہ بڑھا دیا۔

حکام کے مطابق حذیفہ اور دانیال کی گرفتاری ہال روڈ سے عمل میں لائی گئی۔ ملزمان نے سوشل میڈیا سے ٹیٹوریل دیکھ کر آئی ایم ای آئی نمبرز بدلنے سیکھے اور آن لائن پیجز سے سافٹ وئیرز اور ڈیوائسز خرید کر دھندا شروع کیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے تبدیل کیے گئے آئی ایم ای آئی نمبرز والے موبائل فونز افغانستان تک جاچکے۔ برآمد ہونے والے موبائلز میں زیادہ تعداد لاہور اور ملحقہ اضلاع سے دوران واردات چھینے گئے فونز کی ہے۔

Post a Comment

0 Comments