سندھ؛ بچوں کو حفاظتی ٹیکے نہ لگوانے پرایک ماہ قید اور50 ہزار روپے جرمانہ ہوگا


 کراچی: بچوں کو حفاظتی ٹیکے نہ لگوانے والدین کو اب ایک ماہ تک قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا بھگتنی ہوگی، گورنر سندھ نے سندھ امیونائزیشن اینڈ ایپیڈیمکس کنٹرول پر دستخط کردیے۔

مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے   سندھ امیونائزیشن اینڈ اپیڈیمکس کنٹرول بل 2023 کی توثیق  کردی ہے، اس بل کا مقصد صوبے میں امیونائزیشن، ویکسی نیشن، سائنسی اور سماجی ذرائع اور طریقوں کے ذریعے وبائی امراض کی روک تھام کو ممکن بنانا ہے۔

بل کے مطابق بچوں کی ویکسینیشن نہ کروانے والے والدین یا سرپرست کو متعلقہ ڈپٹی کمشنر ذیلی دفعہ (1) کے تحت ایک ماہ تک قید کی سزا یا پچاس ہزار روپے تک کا جرمانہ یا دونوں سزائیں دینے کا مجاز ہو گا۔

بل کے تحت  امیونائزیشن اور ویکسی نیشن کے خلاف پروپیگنڈے پر بھی ایک لاکھ روپے جرمانہ  یا 6 ماہ تک کی قید یا دونوں سزائیں ایک ساتھ دی جاسکیں گی۔

بل کے مطابق سندھ  امیونائزیشن رجسٹری بھی قائم کی جائے گی اور  رجسٹری میں ویکسی نیشن کے اندراج کے بغیر برتھ سرٹیفکیٹ بھی جاری نہیں ہوگا۔

Post a Comment

0 Comments