نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ افغانستان سے انخلاء کے دوران امریکی افواج نے کوئی سامان پیچھے نہیں چھوڑا تھا۔
واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ رواں ماہ پاکستان میں سکیورٹی فورسز اور تنصیبات پر حملوں کی اطلاعات سے آگاہ ہیں، جس پر متاثرین سے اظہار افسوس کرتے ہیں۔
ائیر فورس بیس حملے میں مارے گئے دہشت گردوں سے امریکی ساختہ ہتھیار ملنے کا انکشاف ہونے پر انہوں نے کہا کہ ہم واضح کرنا چاہتے ہیں افغانستان سے انخلاء کے دوران امریکی افواج نے کوئی سامان پیچھے نہیں چھوڑا تھا۔
ویدانت پٹیل کا کہنا تھا کہ قانون کی حکمرانی، انسداد منشیات کی کوششوں اور سکیورٹی سمیت دیگر شعبوں میں 40 سال سے زائد عرصے سے پاکستان کے ساتھ شراکت داری کی ہے اور اپنے دوطرفہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے رہیں گے۔
0 Comments