لاہور؛ اے این ایف نے ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی

لاہور: اینٹی نارکوٹکس فورس نے ڈرون کے ذریعے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی،چھاپہ مارکارروائی کے دوران ہوائی ڈرون،5کلوگرام ہیروئن،گاڑیاں اوراسلحہ تحویل میں لے لیا گیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق لاہور میں ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی عمل میں لائی گئی جس کے دوران ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی گئی۔

ترجمان کے مطابق انٹیلی جنس اطلاع پر لاہور کے مضافاتی علاقے میں واقع گھر پر اے این ایف نے چھاپہ مارا، چھاپہ مار کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 5 کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی۔

کارروائی کے دوران گھر سے 2 گاڑیاں، 1 ہوائی ڈرون اور ایک 30 بور پستول بھی قبضے میں لیا گیا۔

ترجمان کے مطابق گینگ میں شامل اسمگلرز کی شناخت کر لی گئی ہے جن کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔


 

Post a Comment

0 Comments