سعودی عرب کا ویزا اب بار کوڈ کیساتھ جاری ہوگا


 ریاض: سعودی عرب نے پاکستان سمیت 12 ممالک کے لیے پاسپورٹ پر ویزا اسٹکر ختم کرنے کا آغاز کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کا ای  ویزا اب پاسپورٹ پر اسٹکر کے بجائے کیو آر کوڈ کے ساتھ جاری کیا جائے گا۔ سعودی محکمہ شہری ہوا بازی نے سعودی ائیر پورٹس کے لیے پروازیں آپریٹ کرنے والی تمام فضائی کمپنیوں کو اس بارے میں تحریری طور پر مطلع کردیا گیا ہے۔

محکمہ شہری ہوا بازی کے مطابق پاسپورٹ پر ویزا اسٹکر کے بجائے اے فور کاغذ پر ویزا پرنٹ ہوگا جس میں مسافر سے متعلق معلومات درج ہوگی جبکہ اس سے قبل جاری ہونے والے اسٹیکر ویزے موثر ہوں گے

ویزا کے نئے نظام کا  پاکستان میں 24 جولائی 2023، یمن 26 جولائی، سوڈان 2 اگست، یوگنڈا 7 اگست، لبنان 9 اگست، نیپال 14 اگست، ترکیہ 16 اگست، سری لنکا 21 اگست، کینیا 23 اگست، مراکش 28 اگست، تھائی لینڈ 30 اگست اور ویتنام میں 4 ستمبر2023 نفاذ کیا جائے گا۔

نئے نظام کے مطابق وزٹ یا ٹرانزٹ کے لیے  پاسپورٹ پر اسٹیکر کے بجائے ای ویزا جاری ہوگا جس پر کیو آر کوڈ ہوگا۔

پہلے مرحلے میں ای ویزا سسٹم 7 ممالک میں نافذ کیا گیا تھا جس ان میں متحدہ عرب امارات، اردن، مصر، بنگلہ دیش، انڈیا، انڈونیشیا اور فلپائن شامل تھے۔

Post a Comment

0 Comments