اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں جڑواں شہروں میں 600 سے زائد غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیز کا انکشاف ہو ہے۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کا اجلاس چیئرپرسن کمیٹی نزہت پٹھان کی زیر صدارت سی ڈی اے سیکرٹریٹ میں ہوا جس میں چیئرمین سی ڈی اے نور الامین مینگل نے انکشاف کیا کہ جڑواں شہروں میں 600 سے زائد غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیاں ہیں جن میں اسلام آباد میں 150، راولپنڈی میں 318، فتح جنگ اور اٹک میں 100 کے قریب سوسائٹیز موجود ہیں.
ممبران کمیٹی نے کہا کہ غیرقانونی ہاوسنگ سوسائٹیاں اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ سی ڈی اے خاموش تماشائی بنا ہوا ہے، سمندر پار پاکستانیز جعلی سوسائٹیوں کے ہاتھوں لٹ رہے ہیں۔ چیئرپرسن کمیٹی نے کہا کہ سی ڈی اے غیرقانونی سوسائٹیوں کیخلاف کیا کررہا ہے؟، سی ڈی اے غیرقانونی سوسائٹیوں کی فہرست جاری کرے، اشتہار کے ذریعے عوام کو غیرقانونی سوسائٹیوں کے بارے میں آگاہ کیا جائے، ہاؤسنگ سوسائٹیوں سے ماحولیات کو ناقابل تلافی نقصان ہورہا ہے۔
0 Comments