پاکستان دنیا کی پانچویں بڑی آبادی والا ملک بن گیا


 لاہور: پاکستان دنیا کی پانچویں بڑی آبادی والا ملک بن گیا، ملک میں ہر سال آبادی میں دو اعشاریہ 4فیصد اضافہ ہورہا ہے۔

پاکستان میں ہر سال 11ہزار مائیں دوران زچگی انتقال کر جاتی ہیں۔پاپولیشن کونسل نے آبادی کے عالمی دن پر ہوشربا اعداد و شمار جاری کر دیئے۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان دنیا کی پانچویں بڑی آبادی بن گیا، ملک میں ہر سال آبادی میں 2.4فیصد اضافہ ہورہا ہے، پاکستان کی آبادی تمام ایشیائی ممالک کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

Post a Comment

0 Comments