رواں ماہ کے آغاز میں اغواء کیے جانے والے 4 سالہ بچے یوسف کی بازیابی میں پیشرفت سامنے آئی ہے، اغواء کارخاتون ذہنی مریضہ اور اعلیٰ تعلیم یافتہ ہے۔
واضح رہے کہ عید کے تیسرے روز واقعہ یوسف کو نامعلوم خاتون نے اغوا کرلیا تھا۔واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں نامعلوم خاتون کو دوپہر ڈھائی بجے بچہ لے جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
پولیس نے 8 روز بعد بچے کو اسلام آباد سے بازیاب کروا لیا تھا تاہم اب انکشاف سامنے آیا ہے کہ بچے کے اغواء میں ملوث خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تاہم پولیس کی جانب سے خاتون کا میڈیکل ہی نہیں کروایا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق عظمیٰ نامی خاتون بچے کو رکشے میں بٹھا کر لے گئی تھی جہاں رکشہ ڈرائیور نے دوست کے ساتھ مل کر ملکراسے زیادتی کانشانہ بنایا۔ رکشہ ڈرائیور خاتون کو چمڑامنڈی لے کرگیا تھا جہاں اسے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
0 Comments