فیصل آباد: نجی اسپتال میں پتے کی مریضہ کی ٹانگ اور ٹانگ کی مریضہ کے پتے کا آپریشن


 فیصل آباد میں نجی اسپتال کے ڈاکٹروں نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ہی نام کی دو خواتین کے غلط آپریشن کردیے۔

تفصیلات کے مطابق نجی اسپتال کے ڈاکٹرز نے جلد بازی اور غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پتے کی مریضہ کی ٹانگ کا آپریشن کردیا جبکہ ٹانگ والی مریضہ کا پتہ نکال دیا۔

ہل خانہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز مریضوں کے بجائے اپنے کاموں پر دھیان دیتے ہیں جس کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا، ہمیں ہر صورت انصاف چاہیے۔

دوسری جانب اسپتال انتظامیہ نے ڈاکٹرز کی سنگین غفلت کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کردی ہے۔

خبر نشر ہونے پر محکمہ صحت نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے چیف ایگزیکٹیو ہیلتھ کو انکوائری مکمل کرنے اور غفلت برتنے والے ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی ہے

Post a Comment

0 Comments