56سالہ شخص نے گرل فرینڈ کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے پریشر ککر میں پکا دیے

ممبئی: بھارت میں 56 سالہ شخص نے بغیر شادی کے تین سال سے ساتھ رہنے والی خاتون سرسوتی ویدیا کو بیدردی سے قتل کرنے کے بعد لاش کے ٹکڑے کیے اور پریشر کُکر میں پکادیا۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق بغیر شادی کے ’لیو ان ریلیشن شپ‘ میں ایک ساتھ رہنے والے جوڑوں کے بہیمانہ قتل کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ آفتاب پونا والے کا کیس ابھی ماند نہیں پڑا تھا کہ ایک اور ہولناک واردات ہوئی ہے۔

ممبئی کے علاقے گیتا نگر کے ایک رہائشی پروجیکٹ کی ساتویں منزل سے ناقابل برداشت بدبو آنے پر پولیس کو بلایا گیا۔ پولیس اندر داخل ہوئی تو ایک خاتون کی لاش کے گلے سڑے ٹکڑے تھیلوں اور بیٹ شیٹس میں بندھے ہوئے ملے۔

لاش کے کچھ ٹکڑوں کو پریشر کُکر میں پکایا گیا تھا جب کہ بلینڈر کی مدد سے ہڈیوں کا پاؤڈر بنایا اور اسے نالے میں بہا دیا گیا تھا۔

پولیس نے فلیٹ میں مقتولہ کے ساتھ رہنے والے 56 سالہ منوج سائے کو گرفتار کرلیا۔ جس نے دعویٰ کیا کہ خاتون نے خودکشی کی تھی۔

خاتون کی شناخت 32 سالہ سرسوتی ویدیا کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں اس فلیٹ میں گزشتہ 3 برسوں سے کرائے پر رہ رہے تھے۔

 

Post a Comment

0 Comments