لاہور؛ نجی بینک میں تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے کی ڈکیتی، فوٹیج سامنے آگئی


 لاہور: تھانہ برکی کی حدود میں واقع نجی بینک میں چار ڈاکو ایک کروڑ 40 لاکھ روپے سے زائد کی رقم لیکر فرار ہوگئے۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی جس میں ڈاکوؤں کو بینک میں داخل ہوتے اور سیکیورٹی گارڈز کو تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک ڈاکو پہلے سے اندر موجود ریکی کرتا رہا دیگر سیکیورٹی گارڈ کو کھینچ کر اندر لائے جبکہ بینک میں موجود ڈاکو نے ساتھیوں کے آنے پر اندر موجود گارڈ سے گن چھین لی۔

ولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شناخت کا عمل شروع کر دیا ہے۔ کلوز سرکٹ فوٹیجز کی مدد سے ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے، دو ڈاکووں کے چہرے قابل شناخت ہیں۔

واردات کا مقدمہ بینک انتظامیہ کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق چار ڈاکو عملے کو یرغمال بناکر ایک کروڑ 40 لاکھ روپے سے زائد کی نقدی لوٹ کر فرار ہوئے، واردات کرنے والوں کی عمریں 25 سے 30 سال کے درمیان تھیں، ڈاکو دو سیکیورٹی گارڈز کا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔

Post a Comment

0 Comments