سی آئی اے آفس میں قید 4 ملزمان پولیس اہلکار کو زخمی کرکے فرار پولیس افسران اور اہلکاروں کا واقعے سے متعلق بتانے سے انکار


 لودھراں پولیس لائنز کے اندر سی آئی اے آفس میں پولیس اہلکار کو زخمی کرکے چار زیر حراست خطرناک ملزمان فرار ہوگئے۔

لودھراں پولیس نے پولیس لائنز کے اندر سی آئی اے پولیس کا دفتر قائم کیا ہوا ہے جہاں مبینہ ناجائز طور پر ملزمان کو رکھ کر ان سے تفتیش کی جاتی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق منگل کے روز سی آئی اے آفس میں ناجائز طور پر زیر حراست چار خطرناک ملزمان جس کی گرفتاری نہیں ڈالی ہوئی تھی، انہوں نے سکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکار کے سر میں اینٹیں مار کر اسے شدید زخمی کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان پولیس اہلکار سے اسلحہ اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے جس کی اطلاع ملتے ہی ایس پی انویسٹی گیشن، ڈی ایس پیز اور ڈی پی او پولیس لائنز پہنچے۔

Post a Comment

0 Comments