اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور وزارت خزانہ کے درمیان گیس سیکٹر گردشی قرض کم کرنے کی اسکیم پرکوئی فیصلہ نہیں ہو سکا۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف نے ڈیوڈنڈ پلگ ان بیک اسکیم کا مسودہ منگوا کر کوئی جواب نہیں دیا جبکہ وزارتِ خزانہ اور وزارتِ توانائی کی جانب سے جمعہ کو اس بات کا امکان ظاہر کیا گیا تھا کہ بجلی کے بلوں کے معاملے پر اور ڈیوڈنڈ پلگ ان اسکیم سے متعلق آئی ایم ایف سے پیر تک جواب متوقع ہے۔
ذرائع نے بتایاکہ پاکستانی حکام آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیوڈنڈ پلگ ان بیک اسکیم کو اقتصادی جائزہ میں دوبارہ پیش کریں گے، ذرائع کے مطابق گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ کم کرنے کیلیے پلان آئی ایم ایف کی رضامندی سے ہی تیار کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق پلان کے تحت او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل،جی ایچ پی ایل کے ڈیوڈنڈ گردشی قرضے میں ایڈجسٹ کیے جانے تھے۔
ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ڈیوڈنڈ پلگ ان بیک اسکیم سے گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ 400 ارب روپے کم کرنے کا پلان دیا تھا۔
0 Comments