کراچی: شہر قائد میں کے الیکٹرک کی ٹیم پر ایک اور حملہ ہوگیا۔
بجلی کے بلز میں اضافے سے ستائے شہریوں کا کے الیکٹرک کے عملے سے سامنا ہوگیا۔
24 گھنٹوں میں کے الیکٹرک کی ٹیم اور صارفین کے درمیان جھگڑے کا دوسرا واقعہ پیش آگیا۔ احسن آباد میں کنکشن کاٹنے پر شہری اور کے الیکٹرک عملے میں تصادم ہوگیا۔
شہریوں نے کے الیکٹرک عملے کو بجلی کا کنکشن کاٹنے سے روک دیا۔ کے الیکٹرک نے اپنے ملازمین پر حملے کی ایف آئی آر احسن آباد تھانے میں درج کرادی۔
ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر درج کرادی گئی۔ غیر قانونی کنڈے اتارنے کے دوران حملہ کیا گیا۔
0 Comments