لاہور: چوبیس گھنٹوں کے دوران جنسی درندوں نے چار خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
پولیس کے مطابق غالب مارکیٹ کے علاقے میں سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد بیرون ملک تعلیم اور نوکری دلوانے کا جھانسہ دیکر دو افراد نے نویں جماعت کی طالبہ کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔ لڑکی کی سوشل میڈیا پر عدنان ارشد سے دوستی ہوئی تھی جس نے لڑکی کو ہوٹل میں لے جا کر اپنے دوست حسین کیساتھ ملکر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
دوسرے واقعے میں فیصل ٹاﺅن کے علاقے میں ملزم محبوب نے اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ (ع) نامی جواں سالہ لڑکی کو نوکری کا جھانسہ دیکر جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔.
تیسرے واقعے میں مناواں کے علاقے میں پیسے واپس دینے کے بہانہ سفاک ملزم نے خاتون کو جنسی درندگی کا نشانہ بنایا، ملک کاشی نامی ملزم نے (ش) نامی خاتون کو اپنے دوست کے گھر بلوا کر پنتالیس ہزار روپے واپس دینے کے بہانے بلایا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔
چوتھے واقعے میں مصری شاہ کے علاقے میں نوکری کا جھانسہ دیکر سفاک ملزم نے شادی شدہ خاتون کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا، سفاک ملزم لیاقت نے اپنے دوست صدیق کی بیوی کو گرلز ہاسٹل میں نوکری کا جھانسہ دیکر ایک مکان میں لے جاکر جنسی درندگی کا نشانہ بنایا، پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات درج کرلیے مگر کوئی بھی ملزم گرفتار نہ ہو سکا۔
0 Comments