شیل کمپنی پاکستان نے 77 فیصد حصص فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شیل پیٹرولیم کمپنی نے یہ فیصلہ ڈالر کی قیمتوں میں اضافے، روپے کی گراوٹ، ایکسچینج ریٹ واجب الادا وصولیوں کے باعث مسلسل نقصان ہونے کے باعث کیا گیا ہے۔
شیل پاکستان کے حصص فروخت کرکے کاروبار بند کرنے کی منظوری بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں دی جا چکی ہے۔ اس فروخت سے پاکستان میں جاری شیل کے آپریشنز پر کوئی فرق نہیں پڑےگا تاہم شیل پاکستان کے حصص کا خریدار ہی بعد میں کمپنی کا انتظام و انصرام سنبھالے گا۔
شیل پاکستان کے ترجمان کے مطابق بین الاقوامی خریداروں کی جانب سے گہری دلچسپی دیکھنے میں آئی ہے، شیل پاکستان لمیٹڈ محفوظ اور قابل اعتماد آپریشنز فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے۔
خیال رہے کہ شیل گروپ کے دیگر کاروبار بھی ہیں جن میں پاک عرب پائپ لائن کمپنی لمیٹڈ (PAPCO) کے 26 فیصد مالکانہ حقوق بھی شامل ہیں۔
0 Comments