وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ دفاعی تنصیبات پر حملہ آوروں کی شناخت ہوچکی ، شواہد سامنے آچکے ہیں کہ حملہ آوروں نے زمان پارک میں تربیت لی۔
گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ آج اجلاس میں بتایا گیا کہ کتنے افراد کی شناخت اورکتنے گرفتارہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جناح ہاؤس میں داخل ہونے والے افراد کی شناخت ہوگئی ہے، 50 سے 100 افرادکا تربیت یافتہ گروہ تھا، مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرنے سے پہلے خواتین کا گروہ حالات دیکھنے جاتا تھا، تنصیبات پرآگ لگانے والے افراد ٹریس ہوچکے ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ میانوالی سمیت مختلف شہروں میں سرکاری اور دفاعی تنصیبات پرحملوں میں افغان شہری بھی ملوث ہیں، تنصیبات پر حملےکرنے والے لوگوں کو اب نتائج بھگتنے پڑیں گے، کسی مجرم کونہیں چھوڑا جائے گا۔
رانا ثنااللہ نے دعویٰ کیا کہ شواہد سامنے آچکے ہیں حملہ آوروں نے زمان پارک میں تربیت لی، ثابت کریں گے کہ فتنہ اور فساد باقاعدہ منصوبہ بندی سےکیا گیا، عمران نے ان کی ایک سال تک تربیت کی اور فتنہ و فساد کیلئے تیار کیا۔.
0 Comments