190 ملین پاؤنڈ اسیکنڈل: نیب نے عمران خان کو 18 مئی کو طلب کر لیا


 قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے سابق وزیراعظم عمران خان کو 18 مئی کو طلب کر لیا۔

نیب نے عمران خان کو نیشنل کرائم ایجنسی 190ملین پاؤنڈ اسیکنڈل میں طلب کیا ہے اور انہیں کیس سے متعلقہ دستاویزات بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

عمران خان سے این سی اے سے متعلق تفصیلات مانگی گئیں اور نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی عدم حاضری پر قانونی کارروائی ہوگی۔

نوٹس کے متن کے مطابق عمران خان اپنے ہمراہ القادر یونیورسٹی کی زمین کے کاغذات، القادر ٹرسٹ کی تفصیلات اور الحاق کے کاغذات ساتھ لائیں۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان القادر یونیورسٹی کی ڈیڈ، بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات ہمراہ لائیں۔


Post a Comment

0 Comments