اسپتال کے واش روم میں کیمرہ نصب کرنے والا ملزم گرفتار

جہلم: پولیس نے سول اسپتال کی لیبارٹری کے واش روم میں کیمرہ نصب کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم عبدالرحمن کو اسپتال کے اسٹاف نے موقع سے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ اس نے اپنے موبائل کا کیمرہ آن کرکے خواتین کے واش روم میں لگا رکھا تھا۔

ملزم کے موبائل سے ایک خاتون کی ایک منٹ 33سیکنڈ کی ویڈیو بھی ملی۔ موبائل سے ملزم کی خفیہ جگہ موبائل کیمرہ نصب کرنے کی ویڈیو بھی ملی ہے۔

ملزم عبدالرحمن یوڈی پرائیویٹ پیرا میڈیکل کا اسٹوڈنٹ ہے۔ ڈی ایم ایس سول اسپتال ڈاکٹر زین کی مدعیت میں تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 

Post a Comment

0 Comments