لاہور: پنجاب کے دارالحکومت کے علاقے کاہنہ میں لاپتہ ہونے والی لڑکی کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔


تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ میں خیابان امین کے خالی پلاٹ سے ایک لڑکی کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی، جس کی کئی گھنٹوں کے بعد شناخت ردا زینب کے نام سے ہوئی۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن نے بتایا کہ خاتون کے اغوا کا مقدمہ گزشتہ روز تھانہ کاہنہ میں شوہر عثمان کی مدعیت میں درج ہوا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ خاتون کی لاش پر تشدد کے نشانات واضح ہیں جبکہ خاتون کا چہرہ ٹائر تلے دبا کر مسخ کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق موقع سے فرانزک ٹیم نے شواہد بھی اکھٹے کیے اور لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا۔

Post a Comment

0 Comments