راولپنڈی: وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے تھانوں میں بند ملزمان بھی محفوظ نہیں رہے۔
ایف آئی اے اہلکار کی جانب سے تھانہ اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد میں بند ملزم کے جنسی استحصال کی کوشش کا انکشاف ہوا ہے۔
ملزم کی شکایت اور سی سی ٹی وی فوٹیج کے جائزے کے بعد ایف آئی اے اہلکار کے خلاف ملزم سے زیادتی کی کوشش پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
مقدمہ تھانہ سمبل اسلام آباد میں ایف آئی اے کے سب انسپکڑ مظہر حسین کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں کہا گیا کہ ملزم تھانہ انسداد انسانی اسمگلنگ ایف آئی اے حوالات میں بند تھا، آصف رضا نیازی ایف آئی اے میں تعینات ہے جو ڈیوٹی پر تھا۔
کانسٹیبل آصف رضا نیازی رات کو حوالات آیا اور ملزم کو کہا تمہیں تفتیشی آفیسر بلا رہے ہیں اور اسے نچلے فلور پر کمرے میں لے گیا، جہاں آصف رضا نیازی نے بدنیتی ظاہر کرکے بدفعلی کی کوشش کی۔
ملزم کے انکار اور شور کرنے پر اسے واپس حوالات لے جاکر بند کردیا۔ ملزم کے الزامات پر سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی تو ملزم کو حوالات سے اے ایم ایل کمرے میں لے جاتے اور واپس لاتے دیکھا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تفتیش میں مصروف ہیں۔
1 Comments
آللہ تعالی معاف کرے
ReplyDelete