گگھر پھاٹک کے قریب خاتون نے غربت سے تنگ آکر 2 بیٹیوں سمیت زہر پی لیا، جن میں سے ایک بچی جاں بحق ہوگئی۔
کراچی کے علاقے گگھرپھاٹک کے قریب ایک خاتون نے اپنی 2 بیٹیوں سمیت زہر پی لیا، علاقہ مکینوں نے تشویشناک حالت میں تینوں کو اسپتال منتقل کیا، جہاں ایک بچی دوران علاج دم توڑ گئی۔
پولیس حکام کے مطابق 30 سالہ خاتون نور جہاں کا شوہر انتقال کرچکا ہے، اور اس کی دو بیٹیاں 4 سالہ حرا اور6 سالہ ثنا ہیں، جن میں سے ثنا بھی انتقال کرگئی ہے۔
علاقہ مکینوں کے مطابق خاتون نے گھریلو حالات اور غربت سے تنگ آکر انتہائی قدم اٹھایا، خاتون کے شوہرکا انتقال ہوچکا ہے اور ان کی کفالت کرنے والا کوئی نہیں ہے۔ خاتون اور بچیوں کو تشویشناک حالت میں مقامی اسپتال منتقل
کیا گیا، تاہم ایک بچی دوران علاج انتقال کرگئی۔
1 Comments
Nice je
ReplyDelete