اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے تھانہ سنگجانی کی حدود میں واقع نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں سرکاری نمبر پلیٹ گاڑی نے دو نوجوانوں کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
سرکاری نمبر پلیٹ گاڑی جی اے ای 701 کو خاتون ڈرائیو کررہی تھیں، مذکورہ گاڑی جنرل مینیجر نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو دی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق دونوں زخمیوں کو موقع سے پمز اسپتال منتقل کیاگیا تاہم اسپتال پہنچنے پر ایک نوجوان رضوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق خاتون ڈرائیور کو قانونی کارروائی کیلیے تحویل میں لے کر تھانہ وویمن منتقل کردیا گیا ہے۔
0 Comments