شاہ فیصل کالونی میں9 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو شہریوں نے تشدد کا نشانہ بنا کر پولیس کے حوالے کردیا۔
کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنادیا، ملزم کو پولیس نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق بچی کیماڑی کی رہائشی ہے، اور والدہ کے ہمراہ شاہ فیصل میں واقع نانا کے گھر آئی ہوئی تھی۔
حکام نے بتایا کہ حماد نامی ملزم بچی کو زیادتی کی نیت سے اپنے گھر لے جا رہا تھا، کہ علاقہ مکینوں کے ہاتھ چڑھ گیا، جنہوں نے ملزم کو تشدد کا نشانہ بنایا، جب کہ بچی نے بھی ملزم کو شناخت کرلیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ شاہ فیصل میں بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش کا مقدمہ بچی کے ماموں منور کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے، اور واقعے میں ملوث ملزم حماد الدین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
0 Comments