اسرائیل نے غزہ میں اسپتال پر بمباری کردی، جس کے نتیجے میں 500 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے، ردعمل میں ترکی کے شہر استنبول میں مظاہرین نے اسرائیلی قونصل خانے کو آگ لگا دی ہے۔

غزہ کے اسپتال میں ڈاکٹرز اور طبی عملہ بھی شہدا میں شامل ہے، اسپتال میں بے گھر ہونے والے فلسطینوں نے پناہ لے رکھی تھی۔

حملے کے بعد اسرائیل نے اسپتال میں ہونے والی تباہی اور اموات کا ذمہ دار فلسطینی تنظیموں کو قرار دے دیا اور بمباری سے لاتعلقی ظاہر کردی۔

فلسطینی صدر محمود عباس نے احتجاجا امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات منسوخ کر دی ہے جو خطے کے دورے پر پہنچ رہے ہیں۔