پولیس تھانہ پپلاں اور سی آئی اے سٹاف کی مشترکہ کاروائی۔3 لاکھ روپے مال مسروقہ، موبائل فون اور 4 عدد پسٹل 30 بور برآمد
ڈی پی او میانوالی مطیع اللہ خان نے تھانہ پپلاں کی حدود میں ہونے والی چند مخصوص وارداتوں کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل پپلاں ملک ظفر اقبال کی سپرویژن اور ایس ایچ او پپلاں فہیم اللہ خان کی سربراہی میں پولیس تھانہ پپلاں اور سی آئی اے سٹاف سرکل پپلاں پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دے کر مخصوص ٹاسک دیا۔
ٹاسک ٹیم نے شبانہ روز محنت اور پیشہ وارانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان عمران ، مہربان ، ذیشان عرف شانی اور سرغنہ خرم جاوید عرف خرمی پر مشتمل 4 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان سے موٹر سائیکل چوری اور ڈکیتیوں کی وارداتوں میں چھینا گیا مال مسروقہ تقریباً 3 لاکھ روپے اور موبائل فون برآمد۔ جبکہ ڈکیتی کی وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ ناجائز 4 عدد پسٹل 30 بور بھی برآمد ہوئے۔
ڈی پی او میانوالی نے اس کامیاب کاروائی پر پوری ٹیم کو شاباش دی ہے۔
ترجمان میانوالی پولیس
0 Comments