غزہ: حماس کے اسرائیل پر بڑے حملے کے بعد اسرائیل کی غزہ پر جوابی بمباری کے نتیجے میں 232 کے قریب فلسطینی شہید اور 1600 سے زائد زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق حماس کے اسرائیل پر حملے بعد اسرائیل نے غزہ پر بمباری شروع کردی، بمباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے تاحال جاری ہے، ہر تھوڑی دیر بعد غزہ کے کسی حصے پر اسرائیلی ہوائی جہاز میزائل حملے کررہے ہیں اور ہر کچھ دیر بعد غزہ کے کسی کسی حصے سے دھواں اٹھتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے راکٹ حملوں کے جواب میں غزہ میں حماس کے اہداف پر جوابی فضائی حملے کیے ہیں۔
0 Comments