لیاقت پور سے خبر شامل کرتے ہیں ہمارے بی بی این ن نیوز کےتحصیل رپورٹر بلال اکمل سے
لیاقت پور کے علاقہ جن پور میں بنیادی مرکز صحت جن پور کے انچارج ڈاکٹر عدنان حیدر نے ڈاکٹری کی ڈگری کے ساتھ ساتھ گنڈہ گردی کی ڈگری بھی لے رکھی ہے میرے خلاف خبر کیوں لگائی اور سیکٹری ہیلتھ آفیسر ۔ اور ڈپٹی ہیلتھ آفیسر کو میرے خلاف درخواست کیوں دی میں تمہیں جان سے مار دوں گا
ڈاکٹر عدنان کی بی بی این نیوز کے صحافی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں
تفصیل کے مطابق
دو روز قبل صحافی نے ڈاکٹر عدنان کے خلاف خبر لگائی کہ ڈاکٹر عدنان نے اپنی بیوی آمنہ کو ڈاکٹر بنا کر ہسپتال میں بٹھا دیا ہے جن کے پاس نہ کوئی ڈگری ہے نہ ہی کوئی تجربہ بغیر تجربہ کے مریض دیکھنا مریضوں کی جان سے کھلواڑ ہے
صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے کس بنا پر اپنی بیوی کو ڈاکٹر بنا کر مریض دیکھنے کی اجازت دی ہے تو ڈاکٹر عدنان نے جواب دیا کہ میرے پاس ڈی ایچ او رحیم یار خان کی اجازت ہے
اس کے بعد ڈاکٹر عدنان نے اپنی گنڈہ گردی دکھانا شروع کر دی اور صحافی کو جان سے مارنے کی دھمکی دے دی
سیکٹری ہیلتھ آفیسر لاہور اور ڈپٹی ہیلتھ آفیسر رحیم یار خان سے جلد آز جلد کاروائی کا مطالبہ
0 Comments