خانقاہ ڈوگراں // ڈسٹرک رپورٹرحاجی رمضان کمبوہ سے// M2 موٹروے نزد خانقاہ ڈوگراں انٹرچینج زائرین کی بس الٹ گئی۔
خانقاہ ڈوگراں* میلہ مریم آباد زائرین کی بس تیز رفتاری اور اوور لوڈنگ کی وجہ سے الٹ گئی۔
بس الٹنے سے 57 زائرین زخمی اور 6 جاں بحق ۔
اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو کنٹرول نے فوراً ایمرجنسی گاڑیاں روانہ کیں۔ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے فوراً ریسپانس کر کے 3 افراد کو موقع پر ہی فرسٹ ایڈ فراہم کی اور 54 افراد کو فرسٹ ایڈ فراہم کرنے کے بعد RHC خانقاہ ڈوگراں شفٹ کیا اور ان میں سے 29 شدید زخمی افراد کو DHQ ہسپتال شیخوپورہ شفٹ کر دیا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر رانا اعجاز احمد ریسکیو آپریشن کی کمانڈ کی۔
* ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سرمد تیمور ،اسٹنٹ کمشنر صفدر آباد اور پولیس بھی جائے حادثہ پر موجود ۔
خانقاہ ڈوگراں* جاں بحق ہونیوالے افراد میں
1- ذیشان
2-راجہ
3-ساحل
4-شیرون
5-چاند
6- ایک نامعلوم شخص شامل
0 Comments