شادی سے انکار پر عیسائی لڑکی کا قتل، مسلمان لڑکے کو 25 سال قید کا حکم


اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے شادی سے انکار پر عیسائی لڑکی کو قتل کرنے والے مسلمان لڑکے شہزاد کو 25 برس قید کی سزا سنادی۔

 مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں مقدمے سے متعلق سماعت ہوئی جس میں سیشن جج اعظم خان نے کیس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ سنادیا۔ اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر رانا حسن عباس نے کیس کی پیروی کی۔

جج نے فیصلے میں کہا کہ 24 سالہ عیسائی لڑکی کی طرف شہزاد نامی لڑکے نے رشتہ کے لیے فیملی کو بھیجا، لڑکی کی فیملی نے عیسائی اور لڑکے کے مسلمان ہونے کی وجہ سے رشتے سے انکار کر دیا، مجرم شہزاد پہلے تین چار ماہ لڑکی کو دھمکیاں دیتا رہا، مجرم شہزاد نے 30 نومبر 2020ء کو لڑکی کا پیچھا کرکے گولی مار کر اسے قتل کیا۔

Post a Comment

0 Comments