ملتان سے چائلڈ پورنو گرامی میں ملوث ملزم گرفتار


 ملتان: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سائبر کرائم ونگ نے ملتان میں کارروائی کرکے اسد اللہ نامی ملزم کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے موبائل فون بھی برآمد ہوا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ملزم بچوں کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتا اور پھر اُن کے اہل خانہ بلیک میل کرتا تھا۔

ایف آئی اے نے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔

Post a Comment

0 Comments