گلیشیئر پگھلنے سے کوہ پیما کی 37 سال پرانی لاش نکل آئی

برن: سوئٹزرلینڈ میں گلیشیئر پگھلنے سے 37 سال قبل لاپتا ہونے والے کوہ پیما کی لاش سامنے آگئی۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لاش کے ڈی این اے تجزیے سے تصدیق ہوئی کہ یہ ایک 38 سالہ جرمن کوہ پیما کی لاش ہے جو 1986 میں ان ہی پہاڑیوں کو سر کرنے کی کوشش کے دوران لاپتا ہوگیا تھا۔

یہ لاش تھیوڈول گلیشیئر پر پیدل سفر کرنے والے کوہ پیماؤں کو ملی تھیں۔ لاش کی باقیات کو قریبی قصبے سیون کے والیس اسپتال کے فرانزک میڈیسن یونٹ بھیجا گیا تھا جہاں اس کا ڈی این اے ہوا۔

 

Post a Comment

0 Comments