پنجاب بھرمیں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی تعداد 29 لاکھ سے زیادہ ہوگئی۔
سماء کوموصول دستاویز کے مطابق پنجاب میں قائم 217 کلینکس میں سے صرف 23 میں پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت موجود ہے۔
دستاویز کے مطابق پنجاب میں اب تک ہیپاٹائٹس کے 9 لاکھ 81 ہزار سے زائد پی سی آر ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔ مرض کے 62 فیصد پھیلنے کی وجہ ایک سرنج کا بار باراستعمال ہے۔
پنجاب میں ہیپاٹائٹس سی کے 76 ہزار سے زائد مریض ہیں۔ حالیہ اسکریننگ سے ہیپاٹائٹس بی کے 1 لاکھ 38 ہزار مریض سامنے آئے۔
اس سے قبل ہیپاٹائٹس بی اور سی کے چار لاکھ مریض ہی رجسٹرڈ تھے۔
0 Comments