اسرائیلی وزیراعظم نے27ڈالر کی لاگت سے ریل نیٹ ورک کے منصوبے کا اعلان کر دیاہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اس ریلوے نیٹ ورک کے ذریعے اسرائیل کے علاقوں کو میٹروپولیٹن تل ابیب سے ملایا جائے گا اوراسی ریلوے نیٹ ورک کے ذریعے سعودی عرب کے ساتھ زمینی رابطہ قائم کیا جائے گا۔
اسرائیلی وزیراعظم نے ’’ون اسرائیل پروجیکٹ‘‘ سمیت ریل نیٹ ورک کے ڈھانچے کے اقدامات کے بارے میں گفتگو کی ہے۔ ملک کے کاروباری اور سرکاری مراکز تک ٹرین کے ذریعے سفر کے وقت کو دو گھنٹے یا اس سے کم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ میں یہ بھی کہنا چاہوں گا کہ مستقبل میں ایلات سے بحیرہ روم تک ریل نیٹ ورک کے ذریعے سامان کی درآمدات و برآمدات کے قابل ہو جائیں گے اور اسرائیل کو ٹرین کے ذریعے سعودی عرب اور جزیرہ نما عرب سے بھی جوڑ سکیں گے۔ہم اس پر بھی کام کر رہے ہیں۔
اسرائیل کے ایک سینئر قانون ساز نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلقات بنتے نظر نہیں آرہے۔
0 Comments