اسلام آباد: ماہ فروری میں لیبیا سے اٹلی جاتے ہوئے پاکستانی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے و ہلاکتوں کامعاملہ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کی تحقیقات میں ہوشربا انکشافات ہوگئے۔
انسانی اسمگلنگ میں ملوث اسمگلرز کے تانے بانے پاکستان سے لیکر لیبیا اور اٹلی میں مقیم نیٹ ورک تک جانکلے ۔
گجرات سے تعلق رکھنے والا سعید عرف سعید سنیارا لیبیا اور اٹلی میں مقیم دو بیٹوں کی ملی بھگت سے انسانی اسمگلنگ کا چھ رکنی نیٹ ورک چلاتا رہا۔
ایف آئی اے نے مرکزی ملزم کی گرفتاری کےبعد بیرون ممالک سے ملزمان گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کرنے کا عمل شروع کرکے مرکزی ملزم سعید عرف سنیارا و گروہ کے خلاف منی لانڈرنگ کے تحت بھی کارروائی کا آغاز کردیا۔
لیبیا کشتی حادثے کے ضمن میں ایف آئی اے کی جانب سے اب تک ہونے والی تحقیقات و پیش رفت پر مبنی مفصل رپورٹ حاصل کرلی۔
0 Comments