لاہور: دوسری بیوی سے جھگڑے پر ڈولفن اہلکار سخاوت نے مبینہ طور پر خود کشی کرلی۔
رپورٹ کے مطابق واقعہ رات گئے گلستان کالونی غازی روڈ پر پیش آیا۔ ڈولفن پولیس کے مطابق اہلکار اپنی دوسری بیوی کیساتھ رہائش پذیر تھا۔ابتدائی معلومات کے مطابق اہلکار کا اپنی بیوی کیساتھ جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد اس نے سنگین قدم اُٹھاتے ہوئے خودکشی کرلی۔
واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں اس کی بیوی اور نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ فیکٹری ایریا میں درج کرلیا گیا۔
ایس پی ڈولفن زوہیب رانجھا کا کہنا ہے کہ اہلکار کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے میؤ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ پر مزید حقائق سامنے آئیں گے
0 Comments