ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق پنجاب بھر میں 9 مئی کے 138 مقدمات میں 500 سے زائد خواتین مطلوب ہیں، جناح ہاؤس کے اندر اور باہر موجود خواتین کی خود گرفتاری دینےکی صورت میں رعایت کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہےکہ فوجی املاک پر حملوں میں ملوث خواتین کو ہر صورت گرفتار کیا جائےگا، فوجی املاک پر حملوں میں ملوث خواتین کسی رعایت کی مستحق نہیں۔محسن نقوی نے ہدایت کی ہےکہ مطلوب خواتین کو مرد پولیس اہلکار حراست میں نہیں لیں گے، ان مقدمات میں ملوث خواتین کی گرفتاری لیڈیز پولیس کے ہمراہ یقینی بنائی جائے، انسداد دہشت گردی کی دفعات کےتحت درج مقدمات میں شامل خواتین کو بھی گرفتار کیا جائےگا۔
0 Comments